حوصله نيوز
منجیرپٹی میں ہوئے والی بال ٹورنامنٹ میں منجیرپٹی ہی نے مارا فائنل


منیجر پٹی (عبداللہ بیناپارہ /حوصلہ نیوز) منجیر پٹی میں ہوئے دو روزہ ڈے نائٹ آل یوپی والی بال ٹورنامنٹ میں منجیر پٹی نے کٹولی کو شکست دے کر فائنل میچ جیت لیا۔
منجیر پٹی اور کٹولی کے درمیان تین سیٹ کا فائنل میچ جس میں پہلا سیٹ منجیر پٹی نے 15.11 سے جیتا. جب کہ دوسرا سیٹ کٹولی نے 15.11 سے پھر تیسرا اور آخری سیٹ منجیر پٹی نے 15.11 سے جیت کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔
فرسٹ آنے والی ٹیم کو 12 ہزار جب کہ سیکنڈ آنے والی ٹیم کو 8 ہزار نقد رقم کے علاوہ ہر کھلاڑی کو بھی انعام سے نوازا گیا۔ اس کے علاوہ ہر میچ میں سب سے اچھا کھیلنے والے کھلاڑی کو مین آف دی میچ بھی دیا گیا۔
پہلا سیمی فائنل میچ منجیر پٹی اور کوٹیلا کے بیچ تین سیٹ کا کھیلا گیا جس میں منجیر پٹی نے دو سیٹ جیت کر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی۔ دوسرا سیمی فائنل میچ کٹولی اور بیریڈیہ کے درمیان تین سیٹ کا کھیلا گیا، جس میں کٹولی نے لگاتار دو سیٹ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی۔
اس ٹورنامنٹ میں سب سے بہترین میچ بیناپارہ اور اشرف پور کے درمیان تین سیٹ کا کھیلا گیا. یہ میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ تک چلتا رہا. پہلا سیٹ اشرف پور نے 16.14 سے جیتا جب کہ دوسرا سیٹ بیناپارہ نے 15.13 سے پھر تیسرا اور آخری سیٹ اشرف پور نے 15.12 سے جیت کر اپنے آپ کو مقابلے میں باقی رکھا۔
اس ٹورنامنٹ میں منجیر پٹی، بیناپارہ سرائے میر، اشرف پور، شبلی نیشنل پی جی کالج اعظم گڑھ، کوٹیلا، بسہم، کٹولی، بیریڈیہ کے علاوہ علاقے کی بہت سی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ 3 تاریخ سے شروع ہوا اور 5 تاریخ کی صبح میں ختم ہوا۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©