حوصله نيوز
اعظم گڑھ کے دو سگے بھائیوں سمیت تین لوگوں کا سعودی میں قتل


اعظم گڑھ (ابو زید/حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے دو سگے بھائیوں سمیت تین لوگوں کے سعودی عرب میں قتل کا معاملہ سامنے آنے سے پورے اعظم گڑھ میں غم کا ماحول ہے اور مقتولین کے گھروں میں کہرام مچا ہوا ہے۔
اطلاع کے مطابق اعظم گڑھ کے تین لوگ جس میں سے زمین رسول پور کے رہنے والے دو سگے بھائی شفقت ولد شمس الضحٰی اور شمیم ولد شمس الضحی اس کے علاوہ موضع باسو پور تھانہ جین پور کے رہنے والے فیاض احمد ولد مسعود مرحوم سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں گزشتہ تقریبا 15 سالوں سے کسب معاش کے سلسلے میں رہتے تھے ۔ گزشتہ دس دنوں سے یہ تینوں افراد لاپتہ تھے جس کا سراغ نہیں مل پا رہا تھا۔ منگل کی رات ان تینوں لوگوں کی لاش برآمد ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق سعودی خفیہ ایجنسی نے اب تک اس معاملہ میں نصف درجن سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اور تینوں لاشوں کو ہندوستانی وزارت کے حوالے کردیا ہے۔
منگل کی رات جب یہ خبر پسماندگان کو ملی تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا، فیاض احمد کے بیٹے محمد عاطف کو اپنے والد کا صدمہ برداشت نہ ہوسکا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے ان کو اعظم گڑھ شہر کے اسپتال میں داخل کرانا پڑا۔
سعودی عرب جیسے ملک میں ہوئے اس بہیمانہ قتل سے پورے اعظم گڑھ میں غم کا ماحول ہے۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©