حوصله نيوز
اعظم گڑھ کے سورج ملیشیا اور تھائی لینڈ میں مارشل آرٹ کے مقابلہ میں ملک کی نمائندگی کریں گے


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ سے تعلق رکھنے والے سورج پرکاش شریواستو ملیشیا اور تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے پینچک سیلاٹ مارشل آرٹ کی چمپین شپ میں ملک کی نمائندگی کرنے والی ٹیم کا حصہ ہیں اور ملک کی نمائندگی کریں گے۔
اطلاع کے مطابق سورج کو ہندوستانی ٹیم کی 85-90 کیلوگرام پینچک سیلاٹ مارشل آرٹ کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کی اطلاع انڈین پینچک سیلاٹ فیڈریشن نے سورج کو بذریعہ خط دی ہے۔
سورج ملیشیا میں 26-29 ستمبر کو منعقد ہونے والی انٹرنیشنل پینچک سیلاٹ چمپئن شپ کے علاوہ تھائی لینڈ میں 30 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہونے والی عالمی پینچک سیلاٹ چمپین شپ میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
واضح رہے کہ پینچک سیلاٹ مارشل آرٹ کی ایک قسم ہے جو خاص طور سے جنوبی ایشیا کے ملکوں میں کافی شہرت رکھتی ہے۔ نیشنل سطح پر سورج پرکاش نے کئی مقابلوں میں اس فیلڈ میں اپنی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس خبر سے اعظم گڑھ اوراطراف کے لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©