حوصله نيوز
آل یوپی کبڈی ٹورنامنٹ میں ابراھیم پور کا ٹرافی پر قبضہ



بکھراں (حوصلہ نیوز) : بکھراں میں ہوئے آل یوپی کبڈی ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ابراہیم پور (مبارک پور) کی ٹیم نے لکھما پور (مانی کلاں) کی ٹیم کو ہرا کر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔
فائنل میچ میں جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کے علاوہ بیس ہزار روپئے جبکہ رنر ٹیم کو ٹرافی اور پندرہ ہزار روپئے کے انعام سے نوازا گیا۔
ٹورنامنٹ کا سب سے اچھا میچ لکھما پور اور بنارس کے درمیان ہوا تھا جس میں لکھما پور نے سابق چمپئن ٹیم بنارس کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کا راستہ دکھا دیا تھا۔
اس ٹورنامنٹ میں بنارس، بھدوہی، مئو، اعظم گڑھ منڈل ، ابراہیم پور، لکھما پور، مانی کلاں، چتارہ، سونگر، بھادوں، ارنولہ، باراں کلاں وغیرہ کل سولہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ 5 اکتوبر سے شروع ہوکر 6 اکتوبر تک چلا۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©