حوصله نيوز
اعظم گڑھ نے لکھنؤ کو 31-26 سے ہرایا


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): پنڈت دین دیال اپادھیال کی سالگرہ کے موقع پر سوکھدیو پہلوان اسٹیڈیم میں صوبائی سطح پر ہینڈبال ٹوڑنامنٹ منعقد کیا گیا ۔ اس ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اعظم گڑھ اور لکھنؤ کے بیچ کھیلا گیا۔ اعظم گڑھ نے لکھنؤ کو 31-26 سے ہرا کر فائنل میچ اپنے حق میں کیا۔
سنیچر کے روز پہلا سیمی فائنل میچ لکھنؤ اور غازی پور کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں لکھنؤ نے غازی پور کو 21-14 سے ہرایا۔ دوسرا سیمی فائنل میچ اعظم گڑھ اور جھانسی کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میں اعظم گڑھ نے جھانسی کو 19-17سے ہرا کر فائنل میں داخل ہوگئی ۔
اس میچ کی مہمان خصوصی نگر پالیکا کی صدر شیلا سریواستوا نے فائنل جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کو ایک ایک ہزار روپیہ جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کے کھلاڑیوں کو آٹھ آٹھ سو روپیہ نقد دیا۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©