حوصله نيوز
کیفیات ایکسپریس کی سرائے میر اسٹیشن سے بورڈنگ شروع


سرائے میر (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ سے دہلی جانے والی کیفیات سوپر فاسٹ ایکسپریس کی بورڈ نگ سرائے میر میں شروع ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
اعظم گڑھ سے دہلی کے لیے چلنے والی کیفیات ایکسپریس کے سرائے میر میں نہ رکنے کی وجہ سے چھوٹے موٹے تاجروں اور خاص کر وہ طلبہ جو علی گڑھ اور دہلی کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے تھے۔ انہیں بہت سی پریشانی ہوتی تھی اور سب سرائے میر کے بجائے پھول پور جاتے تھے۔جس کی وجہ انہیں بہت سی دقت پیش آتی تھیں۔ نگواں کے رہنے والے محمد عاصم جو جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی میں ایم اے کے طالب علم ہیں انہوں نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ سرائے میر کیفیات کے رکنے کی وجہ سے ہمارے علاقے کمراواں، نگواں، چھاؤں وغیرہ کے لوگوں کو دہلی جانے کی بہت آسانی ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سرائے میر میں کیفیات کا ٹھہراؤ نہیں تھا اور جس دن مجھے دہلی آنا ہوتا ایک دن پہلے ہی پریشانی ہونے لگتی تھی۔ اور دوسرے دن صبح ہی پھول پور کیفیات پکڑنے کے لیے نکلنا پڑتا تھا لیکن اب سرائے میر رکنے کی وجہ سے بہت آسانی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرائے میر ہر کسی کی مین مارکیٹ ہے اس لیے وہاں سے بیٹھنا بہت آسان ہوتا ہے۔
سرائے میر میں کیفیات کی بورڈنگ شروع ہونے پر سرائے میر ریلوے سنگھرش سمیتی کے کوآرڈینیٹر ابو منظر اعظمی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اور سمیتی کے سارے کارکنان مرکزی وزیر ریلوے پیوش گوئل اور سابق سنسد محترمہ نیلم سونکر اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس میں ہماری مدد کی ہے سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ 16فروری 2019 سے کیفیات یکسپریس کا سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر ٹھہرنا طے پایا تھا لیکن یہ صرف 6 ماہ تک بطور ٹرائل ٹھہراؤ تھا۔ 15 اگست 2019 کے بعد سے سرائے میر دہلی تک ٹکٹ بننا بند ہوگیا تھا۔ جس کی وجہ سے 16 ستمبر کو سرائے میر ریلوے سنگھرش سمیتی کے کارکنان دہلی آئے تھے اور یہاں پر اپنی بات رکھی تھی اور لوگوں کی پریشانیوں سے بھی وزیر ریلوے کو آگاہ کیا تھا۔
سنگھرس سمیتی کے کارکنان میں رامیشور برنوال، ابو منظر، صادق، شیوم چورسیا، اروند سیٹھ وغیر ہ شامل تھے۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©