حوصله نيوز
بلریاگنج: انعامی مقابلہ میں بچوں نے دکھائے اپنے کرتب


بلریا گنج (حوصلہ نیوز) بلریا گنج میں اتوار کو ہوئے مختلف طرح کے مقابلوں میں 46 بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
اسٹوڈنٹ اسلامک فیڈریشن(IYF) ضلع اعظم گڑھ یونٹ کی جانب سے منعقد کشتی،کبڈی ،دوڑ،بورا دوڑ، غلیل بازی وغیرہ مختلف طرح کے کھیلوں میں علاؤالدین پٹی ، چاند پٹی ،ںینگائی پور ،مدھنا پار،بندول ، نصیر پور۔ شیخو پور، بلریا گنج وغیرہ 8 گاؤں کے 170 طالب علموں نے حصہ لیا جس میں سے 46 طلبہ ایسے تھے جنہیں انعامات سے نوازا گیا۔
مقابلے کی شروعات صبح 10 بجے سے ہوئی اور شام 5 بجے تک ختم ہوا۔
آئی وائی ایف کے ریاستی صدر کے علاوہ جامعتہ الفلاح کے اساتذہ نے اس مقابلہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©