حوصله نيوز
دوروزہ والی بال ٹورنامنٹ میں بیری ڈیہ نے مارا فائنل


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ ضلع والی بال ایسوسی ایسن کی جانب سے دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں بیری ڈیہ نے نہرو کلب کو 22-25، 25-18 اور 25-19 سے ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کیا۔
پہلا سیمی فائنل میچ ککرہٹہ اور بیری ڈیہ کے درمیان ہوا ، جس میں تین سیٹ میں بیری ڈیہ نے اپنے مخالف ٹیم ککرہٹہ کو 17-25، 25-23 اور 25-21 سے ہرا کر فائنل میچ میں اپنی جگہ بنائی۔ دوسرا سیمی فائنل میچ نہرو کلب اعظم گڑھ اور پی ایم سی اترولیا کے درمیان کھیلا گیا، اس میں نہرو کلب نے اترولیا کو شکست دے کر فائنل میں پہونچی۔
ضلع پیمانے پر ہوئے دوروزہ والی بال ٹورنامنٹ کا پہلا مقابلہ شاہ پور اور شاداب کلب مبارکپور کے درمیان کھیلا گیا، اس میں شاداب کلب بے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا مقابلہ چکیاں حسین آباد اور اترولیا کے درمیان ہوا جس میں اترولیا نے حسین آباد کو 15-11 سے ہرا کر میچ اپنے نام کیا۔ تیسرا میچ بیری ڈیہ اور اخلاقیہ کلب مبارکپور کے درمیان کھیلا گیا، اس میں بیری ڈیہ نے کامیابی حاصل کی۔ چوتھا میچ نہرو کلب اور شاہ پور کے درمیان کھیلا گیا جس میں نہرو کلب کامیاب رہی۔
کامیاب ہونے والی ٹیموں کو ڈی ایم اعظم گڑھ کے ہاتھوں سیلڈ تقسیم کی گئی۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©