حوصله نيوز
اعظم گڑھ کے محمد عدنان کی تعلیم کے میدان میں نمایاں کامیابی


بسہی اقبال پور (ابو زید/حوصلہ نیوز): لال گنج بلا ک کے بسہی اقبال پور کے رہنے والے محمد عدنان ماہر ارضیات کے طور پر جیولولیکر سروے آف آنڈیاکے لئے یونین پبلک سروے کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کو پاس کرنے پر منتخب کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عدنان نے یونین پبلک سروے کمیشن (یو پی ایس سی) کے امتحان کو پاس کر کے حکومت ہند کے شعبہ ارضیات میں ماہر ارضیات کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔ اس امتحان میں تقریبا 12 ہزار امیدوار تھےجس میں سے شعبہ سائنس میں 25 کامیاب طلبہ میں عدنان کا نام 23 ویں مقام پر ہے۔
محمد عدنان لال گنج بلاک کے تھانہ دیوگاؤں کے ایک معروف گاؤں بسہی اقبال پور کے رہنے والے ہیں۔ آپ گاؤں کی معروف شخصیت ریاض الدین عرف جھوری کے پوتے ہیں۔ عدنان نے دسویں کی تعلیم ضلع جونپور کے ایک کالج سے مکمل کی جب کہ بارہویں کی تعلیم شبلی نیشنل کالج اعظم گڑھ سے مکمل کی۔ بارہویں کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد عدنان اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کا رخ کیا اور وہیں سے گریجویشن اور ماسٹرس کی تعلیم حاصلی اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ہی علم میں ارضیات میں پی ایج ڈی کررہے ہیں۔ عدنان نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ یہ ان کا پی ایچ ڈی کا تیسرا سال ہے۔
محمد عدنان نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے اعظم گڑھ کے نوجوانوں سے یہ گزارش کروں گا کہ وہ تعلیم کے میدان میں آگے آئیں اور اور تعلیم کے میدان میں اپنی محنت کو لگائیں نہ پاسپورٹ بنا کے سعودی، دبئی اور دوسرے ممال ک میں جائیں بلکہ اپنے ملک میں رہ کر اپنے تعلیمی معیار کو عمدہ بنائیں اور ملک معیشت کو مضبوط کریں۔ عدنان نے مزید کہا کہ لوگوں کے ذہن میں یہ جو بیٹھا ہوا ہے کہ پڑھائی کے میدان میں محنت نہ کرکے باہر جایا جائے یہی وہ سوچ ہے جو لوگوں کو زوال کی طرف لائی ہے۔
عدنان نے کہا کہ میری یہ کوشش رہے گی کہ میں تعلیم کے میدان میں لوگوں کی مدد کروں تاکہ لوگ تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکیں۔
محمد عدنان کی اس کامیابی سے گاؤں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ پورے علاقے میں خوشی کا ماحول ہے۔ ان کی کامیابی سے ان کے چچا جمشید احمد کلرک نور جہاں چلڈرن اسکول دونہ .حافظ جاوید .ولد فیروز احمد .بھائی فرحان احمد ، دادی تہذیب فاطمہ، پھوپی شبنم فاطمہ،ماسٹر نظر الدین .شاہد علی .ڈاکٹر پرویز احمد .مفتی معظّم .شبیر احمد .نسیم صدیقی .گاؤں کے پردھان نمائندہ محمّد صالح عرف صالحین سمیت دیگر لوگ انہیں دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©