حوصله نيوز
اعظم گڑھ میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کی لوگوں نے کی مخالفت


امباری/راجہ پور سکرور (ابوزید/حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے امباری اور راجہ پور سکرور گاؤں میں 3 فروری سے 10 فروری کے درمیان دو کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جارہے ہیں۔ ان دونوں کرکٹ ٹورنامنٹ کا اشتہار جب لوگوں نے شوشل میڈیا پر دیکھا تو لوگوں نے یہ کہتے ہوئے اس کی مخالفت کی کہ ہمارے ملک ہندوستان کی مسلم مائیں، بہنیں اور دوسرے لوگ سڑکوں پر حکومت کی طرف سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اعظم گڑھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ امباری میں 3 فروری سے 9 فروری کے درمیان دس روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ میچ کی انٹری فیس 1500 روپیہ ہے۔ 29 ہزار اور 18 ہزار روپیہ نقد انعام جیتنے والی ٹیموں کو دیا جائے گا۔ حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صوبائی صدر شوکت علی ماہلی نے کہا کہ جب کرکٹ ٹورنامنٹ کے پوسٹر کی تصویر شوشل میڈیا پر آئی تو میں نے فون کے زریعہ منع کیا کہ اس کو شوشل میڈیا سے ہٹایا جائے، اور ایسا میچ اس وقت نہیں ہونا چاہئے کیونکہ ملک کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ انباری ٹورنامنٹ کے اشتہار میں شوکت ماہلی کی تصویر نمایاں طور پر لگی ہوئی ہے اور شوکت ماہلی کے مطابق انہیں معلوم بھی نہیں ہے کہ اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اشتہار پر ان کی تصویر لگی ہے۔ امباری گاؤں کے رہنے والے محمد رضوان نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے صاف انکار کردیا کہ میں یہ میچ نہیں کرارہا ہوں بلکہ گاؤں کے بچے کرارہے ہیں جب کہ میچ کے اشتہار میں رابطے کے طور پر ان کا موبائیل نمبر موجود ہے۔ مزید کہا کہ میں نے بچوں کو منع کردیا ہے آگے بچوں کی مرضی ہے۔ رضوان احمد نے یہ بھی بتایا کہ میں ایم آئی ایم پارٹی سے ضلع پنچایتی کا الیکشن بھی لڑنے والا ہوں۔ امباری ٹورنامنٹ کو منعقد کرنے والوں میں عبد الکلام نے حوصلہ نیوز سے بات کے دوران بدکلامی کرتے ہوئے کہاکہ میں اس ٹورنامنٹ کو کروارہا ہوں اور اس وقت میچ کا ہونا صحیح ہے۔ مزید کہا کہ ہندوستان کے سارے مسلمان سڑکوں پر نہیں ہیں، جس طرح بقیہ لوگ اپنا کام کررہے ہیں اور اسی طرح ہم بھی کررہے ہیں۔ راجہ پور سکرور میں 8 سے 10 فروری کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہے جس میں فرسٹ اور سیکنڈ آنے والی ٹیموں کو بطور انعام موٹر سائیکل دی جارہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کل 16 ٹیمیں آرہی ہیں اور فری انٹری فیس ہے۔ حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے گاؤں کے پردھان محمد زید نے میچ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سرے سے اس کو منع کیا ہے اور سچ تو یہ ہے کہ اعظم گڑھ کے لوگوں کا ضمیر مر چکا ہے۔ پردھان نے مزید کہا کہ میری یہ کوشش ہے کہ ایسا کوئی پروگرام اس وقت نہ ہو کہ کیونکہ ملک کے حالات درست نہیں ہیں۔ مزید کہا کہ میں میچ کرانے والوں سے مل کر اس کے متعلق بات کروں گا اور کوشش کروں گا کہ اس وقت یہ میچ نہ ہو۔ راجہ پور سکرور کے رہنے والے اور میچ کے آرگنائزر محد افگن نے بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ بھی لوگوں کو جوڑنے کا ایک زریعہ ہے اسی لئے یہ میچ ہورہا ہے۔مزید کہا کہ کچھ ٹیمیں دور سے آرہی ہیں ان کے فلائٹ کا ٹکٹ بک ہوچکا ہے۔ یہ بھی کہا کہ ہم لوگوں نے بڑوں سے پوچھا ہے اور ان لوگوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے یہ میچ بہت پہلے طے کرلیا تھا اس لئے کرا لیجئے۔ واضح رہے کہ راجہ پور سکرور اور امباری میں ہونے والے 3 سے 10 فروری کے درمیان کرکٹ ٹورنامنٹ کا اشتہار کسی نے فیس بک پر شیئر کردیا تھا جس کے بعد لوگوں نے اس پر اعتراض کرنا شروع کردیا۔ شوکت علی ماہلی کے کہنے پر پوسٹ کو فیس بک سے ہٹا دیا گیا ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©