حوصله نيوز
سی اے اے کے خلاف ہورہے احتجاج کی وجہ سے راجہ پور سکرور کا کرکٹ میچ کینسل


راجہ پور سکرور (حوصلہ نیوز): راجہ پور سکرور میں ہونے والے تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہورہے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ ماحول ٹھیک ہونے کے بعد میچ دوبارہ ہونے کی بات ہے۔
راجہ پور سکرور میں سمرا کوچنگ سینٹر و العمر کی جانب سے 8 سے 10 فروری کو آل انڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کو کینسل کردیا گیا ہے۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر محمد افگن نے بتایا کہ ملک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج چل رہا ہے جس کی وجہ سے ماحول صحیح نہیں ہے، اس وجہ سے اس میچ کو اس وقت کینسل کیا جارہا ہے۔ ملک کا ماحول صحیح ہونے کے بعد اس کی نئی تاریخ متعین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ اعظم گڑھ کے راجہ پور سکرور اور امباری گاؤں میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ کا اشتہار جب شوشل میڈیا پر لوگوں نے دیکھا تھا تو لوگوں نے اس کی مخالفت کی اور کہا کہ ملک کی مائیں، بہنیں اور دوسرے لوگ سڑکوں پر حکومت کی طرف سے لائے گئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کررہے ہیں اور اعظم گڑھ میں کرکٹ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©