حوصله نيوز
زوروں سے چل رہا ہے سرائے میر ریلوے اسٹیشن کا کام


سرائے میر (حوصلہ نیوز): سرائے میر ریلوے پلیٹ فارم کے کام میں تیزی آنے سے علاقے کے لوگوں میں خوشی۔
سرائے میر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 کو اونچا کرنے کا کام تقریباً 8 ماہ سے ہورہا ہے۔ کبھی موسم کی خرابی کی وجہ سے یا بجٹ نا ملنے کی وجہ سے وقفے وقفے سے کام کو روک دیا جاتا تھا لیکن پچھلے دس دنوں سے کام میں تیزی آگئی ہے۔ اسٹیشن کے پورب طرف مٹی پاٹنے کا کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکاری کام تو تاخیر سے ہوتا ہی ہے لیکن اس کام میں جس طرح کی سستی دیکھنے کو مل رہی تھی ایسا نہیں محسوس ہوتا تھا کہ یہ کام جلدی مکمل ہوجائے گا۔ لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ جلد ہی کام مکمل ہوجائے گا۔
سرائے میر ریلوے سنگھرش سمیتی کے رکن ابو منظر نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مٹی پاٹنے کا کام 60 فیصد سے زیادہ مکمل ہوگیا ہے۔ ٹھیکے دار سے بات ہوئی تو اس نے جلد ہی کام کو مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
واضح رہے کہ سرائے میر ریلوے اسٹیشن اعظم گڑھ اور شاہ گنج دونوں کے درمیان میں دوری کے لحاظ سے برابر ہے جس کی وجہ سے اکثر میل اور ایکسپریس ٹرینیں یہاں پر رکتی ہیں اور لوگ دہلی، ممبئی، گجرات، راجستھان وغیرہ کا سفر کرتے ہیں۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©