اپریل میں لکھنؤ سے اعظم گڑھ کے لئے اڑیں گے جہاز

اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ کے مسافروں کے لئے ہوائی جہاز کے اڑان کا انتظار ختم ہونے والا ہے۔ ماہ اپریل سے لکھنؤ سے اعظم گڑھ کے لئے ہوائی سفر شروع ہونے والا ہے۔
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے اپریل کے مہینہ سے پانچ بڑے شہروں کے لئے ہوائی جہاز اڑان بھریں گے۔ ان شہروں کی فہرست میں اعظم گڑھ بھی شامل ہے۔ حکومت ہند کے محکمہ وزارت شہری ہوابازی نے یہ اعلان کردیا ہے کہ اپریل 2020 سے اعظم گڑھ سمیت یوپی کے 5 بڑے شہروں کے لئے لکھنؤ سے ہوائی سفر شروع ہوجائے گا۔
HAUSLA.NET - 2023 ©