حوصله نيوز
ہائی الرٹ پر رہے اعظم گڑھ کے تین ریلوے اسٹیشن


سرائے میر (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ میں آنے والی ٹرینوں سے اتوار کے روز مسافروں کو چیک کیا گیا۔ لوک مانی تلک سے چل کر چھپرا جانے والی گودان ایسپریس جب پھولپور، سرائے میر سے لے کر اعظم گڑھ ریلوے اسٹیشن پر پہونچی تو پولیس محکمہ اس پر ہائی الرٹ ہوگیا اور اسٹیشن پر ٹرین کے پہونچے سے پہلے ہی مسافروں کو نکلنے کے لئے ایک راستہ متعین کردیا گیا اور دوسرے سارے راستوں پر پولیس کی ٹیم لگادی گئی۔
سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر گودان ایکسپریس کے پہونچتے ہی ڈپٹی سی ایم او مشین شاہ اور دوسرے عہدے داروں کے ساتھ کھریواں کے ڈاکٹر کاشف، ندیم عالم نے تقریبا 300 مسافروں کو لائن میں لگا کر کرونا کی جانچ کی۔
پھولپور اسٹیشن پر یمنا ایکسپریس سے اترنے والے تقریبا 150 مسافروں اور گودان ایکسپریس سے اترنے والے تقریبا 235 مسافروں کو جانچ کے بعد گھر جانے دیا گیا۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©