حوصله نيوز
پورے اعظم گڑھ میں کورونا سے متاثر ایک بھی شخص نہیں


اعظم گڑھ/ جون پور(حوصلہ نیوز) : اعظم گڑھ ضلع کے لوگوں کے لئے اس وقت اس بڑی راحت کی خبر نہیں ہوسکتی ہے کہ ایک بڑی تعداد باہر ملکوں اور صوبوں سے لوٹنے کے بعد بھی ابھی تک پورے ضلع میں ایک بھی کورونا سے مثبت طور پر متاثر شخص نہیں ہے۔
اطلاع کے مطابق حالیہ دنوں میں تقریبا 10 ہزار لوگ باہری صوبوں سے آئے ہیں جن میں 1254 لوگ ایسے ہیں جو باہری ملکوں سے آئے ہیں جن انتظامیہ کی نظر بنی ہوئی ہے۔ کس بھی شک و شبہ پر ان کو گھروں سے نکلنے پر سختی سے منع کیا جارہا ہے ابھی تک 9 ہزار سے زائد لوگوں کو نوٹس دی جاچکی ہے۔
4312 لوگ ایسے ہیں جکو ضلع میں آئے ہوئے ابھی چودہ دن نہیں ہوئے ہیں ان سبھی کو اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔ کچھ مشکوک لوگوں کی جانچ بھی کرائی گئی لیکن رزلٹ منفی آیا جو لوگوں کے لئے ایک راحت کی خبر ہے۔
دوسری طرف پڑوس کے ضلع جون پورشہر کے فیروز شاہ پور محلے کے رہنے والے ایک شخص کورونا سے متاثر بتایا جارہا ہے جس سے پورے محلہ کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©