حوصله نيوز
ننھے روزے داروں نے رکھے رمضان کے روزے


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) رمضان کا مہینہ جہاں ڈھیر ساری رحمتیں اور برکتیں لے کر آتا ہے وہیں ننھے بچوں کی رمضان کا چاند دیکھتے ہی عید ہوجاتی ہے۔ جیسے ہی رمضان کا چاند نظر آتا ہے بچوں میں روزہ رکھنے کی چاہت بڑھ جاتی ہے چاہے ہی وہ آدھا دن ہی کیوں نہ روزہ رکھیں۔ امسال روزہ کے چلتے کرونا وائرس کی وجہ سے رمضان سے پہلے ہی اسکول وکالج بند ہوگئے جس کی وجہ سے بچوں میں مزید خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ اسکو ل بند ہونے کی وجہ سے بچوں نے بھی آسانی سے امسال روزہ رکھا۔ بچوں کی دعاؤں کی بدولت موسم بھی خوشگوار رہا۔ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے سحر وافطار اپنے والدین اور بھائی بہنوں کےساتھ ساتھ مل کر کررہے ہیں جس برکت ہی برکت نظر آرہی ہے۔ 
ننھے روزہ دار:
محمد عیان ولد محمد ذکی، عمر 7 سال،محمد پور نے کل پانچ روزے رکھے اور شعبان کے مہینہ میں ناظرہ قرآن بھی مکمل کیا۔ 
مرزا عبد الواسع رفیقی ولد مرزا غفران سخنور رفیقی، مرزا پور عمر ساڑھے پانچ سال۔ 
خنساء بشر بنت مفتی ابوالبشر، بیناپار، عمر 10 سال، 5 روزہ رکھے، روزانہ نصف پارہ تراویح بھی پڑھاتی ہیں۔ 
میمونہ ظفر بنت ابو ظفر بیناپار، عمر 7 سال۔
محمد عیان ولد اشفاق احمد ہرا کی چنگر اعظم گڑھ، عمر 7 سال۔
صالحہ بنت عبد الواسع اصلاحی، بیناپارہ، عمر 6سال۔
محمد یونس ولد محمد طارق خان کٹولی کلاں، لال گنج، عمر 7سال 
محمد حمزہ ولد مرزا شاہ نواز، مسلم پٹی، عمر 6سال۔
عبد الحفیظ ابن عبد العظیم ، سرائے میر، عمر 11 سال 
خدیجہ عابد بنت محمد عابد، سنجر پور
عفیفہ بنت شکیل احمد، عمر 10 سال، باری خاص۔
محمد اسحاق ولد ڈاکٹر گلزار احمد، عمر 7 سال، موضع کٹولی۔ 
الفیہ بنت عبد الرحیم، عمر 9سال، موضع بسہی اقبال پور۔
حنا بانو بنت عبد الرحیم، عمر7سال، موضع بسہی اقبال پور۔ 
مدیحہ فیصل عمر 9سال، موضع کہنڈہ۔ 
اقرا شیخ، عمر 8 سال، موضع صبر حد۔
فاطمہ شیخ، عمر 7سال، موضع صبرحد۔
منظہ ساجد بنت محمد ساجد، عمر 9سال، موضع جھکہاں۔ 
آمنہ مزمل، عمر 10سال، موضع کہنڈہ۔ 
زوبیہ بنت لیاقت علی، عمر 5سال، تین روزہ رکھا، موضع نیاؤج۔ 
عبد اللہ ابن محمد ذاکر، دارالمصنیفین شبلی اکیڈمی اعظم گڑھ، عمر دس سال، ایک دن ناغہ کرکے روزہ رکھتے ہیں۔
علی تراب ولد شیخ بابر، صبر حد۔
صفوان خان ولد محمد عاصم، محمد پور۔
خنساء خالد کھریواں، عمر دس سال۔
حلیمہ عزیز، سنجرپور، عمر 6 سال۔
محمد یونس، عمر 11سال، موضع کونرہ گہنی۔
محمد یوسف، عمر 11 سال، موضع کونرہ گہنی۔
منظہ ساجد، ولد محمد ساجد، موضع جھکہاں۔
ہمنہ ولد محمد اطہر، موضع، مخدوم پور۔
روشید ولد محمد اطہر، موضع مخدوم پور۔
خنساء رحمن، موضع سنجر پور، دو روزے رکھے۔
ان ننھے روزہ داروں کے لئے غفران سخنور رفیقی نے کچھ یوں گنگنایا ہے ۔۔۔۔۔۔
یہ ایماں کے جذبے سے سرشار بچے
یہ ہیں پیارے پیارے روزہ دار بچے
یہ دیں کے سپاہی بنیں ۔ اور خادم
بنیں پھول بھی __ اور تلوار بچے
جہاں میں بکھیریں محبت کی خوشبو
یہ جنت کے پھو ل اور گلزار بچے
نمازی بنیں اور غازی بھی ہوں یہ
بنیں کل کو یہ ا ہل کر د ا ر بچے


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©