حوصله نيوز
عید کے دن نماز کیسے پڑھیں؟ طاہر مدنی


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): کرنا جیسی وبائی بیماری کی وجہ سے پورے ملک میں لگے لاک ڈاؤں کے سبب اجتماعی طور سے عیدالفطر کی نماز ممکن نہیں ہے۔ حالات کو سامنے رکھتے ہوئے مولانا طاہر مدنی نے اپنے ایک تحریری بیان میں اس چیز کی وضاحت کی ہے کہ اس حالات میں ہم عید الفطر کی نماز کیسے ادا کریں۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مختلف طرح کی پابندیاں ہیں. امسال معمول کے مطابق نماز عید الفطر نہیں ہوسکے گی. انتظامیہ کی ہدایات کو سامنے رکھتے ہوئے، جتنے لوگ عیدگاہ اور مساجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں، وہ پڑھ لیں، باقی حضرات گھروں میں نماز ادا کریں.
گھر میں نماز پڑھنے کی دو شکل ہوسکتی ہے. ایک یہ کہ نماز عید کی طرح دو رکعت زائد تکبیرات کے ساتھ پڑھیں، اس کے بعد ممکن ہو تو خطبہ بھی ہوجائے، کتاب میں یا ڈائری وغیرہ میں دیکھکر بھی خطبہ پڑھا جاسکتا ہے.
دوسری شکل یہ ہوسکتی ہے کہ دو رکعت نفل بطور شکرانہ ادا کرلی جائے، جس طرح عام نوافل پڑھی جاتی ہیں. جہاں ممکن ہو جماعت سے پڑھ  لیں، ورنہ تنہا ادا کرلیں.
دونوں شکلوں سے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے.
البتہ اجتماعیت کا پیغام دینے کیلئے بہتر ہوگا کہ ہر علاقے کے لوگ ایک متعین وقت میں نماز ادا کریں. اعظم گڑھ کے فرزندان توحید سے میری گزارش ہے کہ ٹھیک 6 بجے صبح نماز ادا کریں. عیدگاہ، مساجد اور گھر ہرجگہ ایک وقت میں صبح 6 بجے نماز ادا کی جائے اور یہ پیغام دیا جائے کہ ہم ایک ہیں.
ایک ہو جائیں تو بن سکتے ہیں خورشید مبیں
ورنہ ان بکھرے ہوئے تاروں سے کیا بات بنے...
عیدا سویدا ان شاء اللہ... تقبل اللہ طاعتنا


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©