حوصله نيوز
اعظم گڑھ: دوشنبہ سے مساجد میں ہونگی نماز، تیاریاں مکمل


اعظم گڑھ واطراف (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ واطراف میں 8جون سے کھلیں گی عبادت گاہیں۔ مساجد میں مکمل ہوئی تیاریاں۔
اعظم گڑھ واطراف میں ڈی ایم نے کچھ شرطوں پر 8 جون بروز دوشنبہ سےعبادت گاہیں کھولنے کی اجازت دی ہے۔ اس کے چلتے مساجد میں تیاری بھی مکمل ہوگئی ہیں۔ جہاں مساجد کے اندر سے قالین وغیرہ ہٹا کر مساجد کے فرش کی دھلائی کی گئی ہے وہیں سنٹائز بھی کیا گیا ہے۔ بڑی مساجد میں سوشل ڈسٹنسنگ کے لیے دائرے اور نشانات بھی بنائے گئے ہیں، تاکہ لوگوں کو نماز کے دوران دشواری نہ ہو۔ مساجد کے ذمہ داروں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھر سے وضو بناکر آئیں تو بہتر ہوگا۔
سرائے میر سے حوصلہ نیوز کو ملی جانکاری کے مطابق یہاں پر صبح سے مساجد کی صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگیا تھا اور وضو خانے وغیرہ کے آس پاس جراثیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا ہے۔ سرائے میرانتظامیہ نے بھی کہا ہے کہ پہلے سے دی گئی تمام شرطوں کو پورا کرتے ہوئے صرف پانچ لوگ ایک ساتھ نماز ادا کرسکتے ہیں۔
بلریا گنج قصبہ کے نامہ نگار کے مطابق یہاں پر بھی صبح سے مسجدوں میں صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگیا تھا۔ بڑی مساجد میں ممبر ومحراب کو سنٹائز بھی کیا گیا ہے اور صفائی ستھرائی کا پورا خیال رکھا گیا ہے۔
اعظم گڑھ شہر سے ملی اطلاع کے مطابق یہاں پر بھی مساجد میں صفائی ستھرائی کا کام ہوا ہے اور دوشنبہ سے لوگ مسجد میں نماز پڑھنے کے لیے تیار ہیں۔
قصبہ مبارک پور کے نامہ نگار نے بتایا کہ یہاں پر بھی مساجد میں صفائی ستھرائی ہوئی ہے لیکن مبارک پورانتظامیہ نے حالات کو دیکھتے ہوئے مسجد انتظامیہ (امام، موذن اور صاف صفائی کرنے والے) کے علاوہ صرف 5 لوگوں کو سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی ہے۔
واضح رہے کہ اعظم گڑھ ڈی ایم نے 6 جون کو مذہبی عبادت گاؤں کو کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے اور اس میں عبادت کرنے کی منظوری دے دی تھی جس کے چلتے آج صبح میں ہی صفائی ستھرائی کا کام شروع ہوگیا تھا۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©