حوصله نيوز
پانچ کی شرط ختم کرکے مسجد میں جگہ کی گنجائش  کے مطابق نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے: مفتی اشفاق 


سرائے میر (حوصلہ نیوز): مفتی اشفاق احمد اعظمی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ایم نظام آباد نے میٹنگ کرکے ہر مسجد میں اس کی وسعت کے اعتبار سے شوشل ڈسٹینسنگ اور دیگر احتیاطی تدابیر کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دی جس کے چلتے مسلمانوں میں خوشی کی لہر دوڈ گئی اور مسجدوں میں صاف صفائی شروع ہوگئی۔ لیکن شام ہوتے ہیں ڈی ایم اعظم گڑھ نے  نیا فرمان جاری کیا اور نمازیوں کی تعداد پانچ لوگوں تک محدود کردی اور کہا کہ پنچ وقتہ نماز اور جمعہ دونوں میں صرف پانچ آدمی ایک ساتھ نماز پڑھ سکتے ہیں اس سے زیادہ نہیں۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں میں سخت مایوسی پائی جارہی ہے۔ اور حکومت کے اس دہرے معیارسے لوگوں میں غم وغصہ دیکھا جارہا ہے۔ مسجد میں بار بار جماعت کا نظم کرنا ممکن نہیں ہے ، اس لئے سرکاری اعلان کا کوئی فائدہ  مسجد کو نہیں ملے گا۔
 واضح رہے کہ ہر عبادت گاہ کا الگ نظام ہوتا ہے ، مندر کی طرح مسجد ، گرجا گھر  اور گردوارہ میں پوجا کا طریقہ یکساں نہیں ہوتا ، مندر کو سامنے رکھ کر اگر گائیڈ لائن تیار کی جائے گی تو مسجد میں وہ گائیڈ لائن نہیں چل سکتی ، ایسا لگتا ہے کہ حکومت کی  منشا صرف مندروں  کو سہولت دینا تھا اس لئے پانچ پانچ  آدمی کی اجازت دے کر سینکڑوں آدمیوں کے لیے مندر کا دروازہ کھول دیا گیا مگر یہ گائڈ لائن مسجد کے لئے بے کار ہے ، مسجد میں نماز چار آدمی اذان کرکے پہلے سے ادا کر رہے ہیں اس کے بعد مسجد بند کر دی جاتی تھی کھولنے  کے اعلان کے بعد بھی اگر وہی  پانچ آدمی رہے تو کھولنے کے کیا معنی ہوں گے ؟   اعلان ایک مذاق ہے اور مسلمانوں کے ساتھ دھوکہ کے سوا کیا ہوگا ؟ 
مفتی اشفاق احمد اعظمی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسجدوں کو پہلے کی طرح بند رکھیں۔  مسلمانوں علماء کرام ، معزز  شخصیات اور مسلم تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت سے وہ حکومت سے اس کا مطالبہ کریں کہ مسجد میں وسعت کے اعتبار سے نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©