حوصله نيوز
مولانا طاہر مدنی اور جیل سے رہاہونے والے دیگر لوگوں سے ملنے پہونچے عامر رشادی


بلریا گنج (حوصلہ نیوز): شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے کی وجہ سے بلریاگنج کے گرفتار شدگان کی رہائی کے بعد دوشنبہ کے روز روشٹریہ علماء کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی ملاقات کے لئے بلریا گنج مولانا طاہر مدنی کے گھر پہنچے۔ مولانا طاہر مدنی اور ان کے بعد رہا ہوئے دیگر پانچ لوگوں سے بھی ملاقات کی۔ 
مولانا طاہر مدنی 21 رمضان کو ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوئے جب کہ مولانا کے بعد پانچ لوگ مزید ہائی کورٹ سے ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ باقی لوگوں کی ضمانت کی عرضی پر سنوائی ہونی ہے۔ 
 واضح رہے کہ 5 فروری کو 4 بجے صبح میں بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے پر پولس نے تشدد کیا تھا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اسی مظاہرے کے سلسلے میں طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں پر مقدمہ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©