حوصله نيوز
بلریاگنج مظاہرہ: مزید پانچ لوگ جیل سے رہا، لوگوں نے کیا استقبال


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): بلریا گنج میں ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں گرفتار 19 لوگوں مزید چار لوگ جمعرات کی شام اعظم گڑھ جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ مولانا طاہر مدنی سمیت 6 لوگوں کی رہائی آج سے پہلے ہوچکی ہے۔ بقیہ 8 لوگوں کی ضمانت عرضی پر سنوائی چل رہی ہے۔  
ضلع جیل پہنچ کر راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی، ایڈوکیٹ طلحہ رشادی، بابو جاوید بلریاگنج سمیت درجنوں لوگوں نےشہاب بندول، عبد الرحیم بندول، تہذیب بندول، حکیم الدین ہرنئی اور عامر نسیم بلریاگنج 
 کا استقبال کیا۔ 
ہائی کورٹ نے منگل کے روز سماعت کے دوران ان پانچ لوگوں کو ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ باقی بچے 8 لوگوں کی ضمانت کی عرضی پر سنوائی ہورہی ہے۔ 
 واضح رہے کہ 5 فروری کو 4 بجے صبح میں بلریا گنج کے مولانا محمد علی جوہر پارک پر سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہورہے احتجاجی مظاہرے پر پولس نے تشدد کیا تھا جس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے تھے۔ اسی مظاہرے کے سلسلے میں طاہر مدنی سمیت 18 لوگوں پر مقدمہ لگا کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔
 واضح رہے کہ 5 فروری کی گرفتاری کے بعد سے کئی دفعہ ضمانت کی سنوائی کی تاریخ پڑی لیکن وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے اگلی تاریخ پر تاریخ موخر ہوتی رہی۔  بعد میں ضلع جج نے تمام لوگوں کی ضمانت عرضی کو خارج کردیا تھا۔اس بعد الہ آباد ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی گئی۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©