حوصله نيوز
مبارکپور میں نہیں ہے کوئی آدھار سینٹر


مبارکپور (حوصلہ نیوز): مبارکپور میں آدھار سینٹر کے من مانے طور پر بند کرنے کی وزیر اعظم دفتر  سے کی گئی شکایت پر توجہ دیتے ہوئے وزارت الیکٹرانک و آئی ٹی (یو آئی ڈی اے آئی) برائے حکومت ہند کے  علاقائی دفتر لکھنؤ کے سیکشن آفیسر راجیو شری واستو نے سینئر سپرنٹنڈنٹ محکمہ ڈاک اعظم گڑھ و بڑودہ اتر پردیش گرامین بینک کے صدر ڈی جی گپتا کو حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی شکایت کو دھیان میں رکھتے ہوئے فوری طور پر کاروائی کر نے کا حکم اپنے طور سے متعلقہ افسران کو دیں۔ تاکہ آدھار سے متعلق مقامی لوگوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ساتھ ہی ساتھ  یونین بینک کے  جنرل منیجراعظم گڑھ کو بھی یہ حکم دیا ہے کہ اعظم گڑھ کے مبارکپور میں آدھار سینٹر کے متعلق شکایت پر توجہ دیتے ہوئے فوری کاروائی کریں ساتھ ہی اعظم گڑھ کے مختلف بینکوں سے رابطہ کر انکا آدھار سینٹر کیلئے رجسٹریشن کراتے ہوئے مبارکپور میں آدھار سینٹر کو بڑھانے پر بھی توجہ دیں۔
مسٹر راجیو شری واستو نے مزید حکم دیتے ہوئے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ آدھار سے متعلق شکایتوں کے تصفیہ کیلئے مبارکپور میں ”آدھارکیمپ“لگاکر بھی لوگوں کا  کام آسان کیا جا سکتا ہے۔
یہ حکم مبارکپور کے سماجی کارکن عامر فہیم کے ذریعہ وزیر اعظم ہند  و  محکمہ دھار سے گزشتہ 5 جون 2020 کو کی گئی شکایت پر جاری کیا گیا ہے۔ عامر فہیم کے ذریعہ شکایتی خط میں کہا گیا تھا کہ مبارکپور تقریباً ڈیڑھ لاکھ کی آبادی والا نگر ہے مگر موجودہ وقت میں یہاں ایک بھی آدھار سینٹر نہیں ہے۔ جس کے سبب یہاں کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ سال 7 اگست 2019 کو امحکمہ یو آئی ڈی اے آئی سے شکایت کی گئی جس کے سبب مقامی پوسٹ آفس کے ساتھ ہی گرامین بینک مبارکپور کو آدھار سینٹر بنایا گیا۔
پوسٹ آفس نے کام تو شروع کیا مگر کچھ دنوں بعد پھر سے بند کردیا۔ جبکہ گرامین بینک نے کام ہی شروع  ہی نہیں کیا۔ جس کے بعد 5 اکتوبر 2019 کو ضلع مجسٹریٹ کے ساتھ ہی محکمہ سے دوبارہ شکایت کی گئی۔ضلع مجسٹریٹ اور محکمہ آدھار کے مشترکہ حکم سے گرامین بینک نے کام تو شروع کیا مگر کچھ دنوں بعد پھر بند کردیا۔پوسٹ آفس میں کبھی کام شروع کیا جاتا ہے تو کبھی بند کردیا جاتا ہے۔
پوسٹ آفس کے ذمہ داران سے پوچھے جانے پر یہی کہا جاتا ہے کہ اسٹاف نہیں ہے جو آدھار کا کام کر سکے۔
عامر فہیم نے ان دونوں سینٹر کو چالو کرنے کے ساتھ ہی شکایتی خط میں یہ بھی گزارش کی تھی کہ مبارکپور میں اور بھی آدھار سینٹر کھولے جائیں تاکہ لوگوں کو آسانی ہو سکے۔ جس پرمحکمہ آدھار کی جانب سے اعلیٰ افسران کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ فوری طور پر آدھار سینٹر کو شروع کرنے کا حکم متعلقہ افسران کو دیں۔اور مزید  آھار سینٹر کیلئے مختلف بینکوں سے رابطہ کر کے رجسٹریشن کراتے ہوئے اور بھی آدھار سینٹر شروع کیے جائیں۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©