حوصله نيوز
سرائے میر کے محمد شاہد نے کیا دو ماہ کا کرایہ معاف


سرائے میر (حوصلہ نیوز): قصبہ سرائے میر سیندری گاؤںکے رہنے والے محمد شاہد نے سرائے میر کے علاوہ ممبئی میں اپنے کرایہ داروں کا دوماہ کا کرایہ معاف کردیاہے. جس سے کرایہ دار خوش ہورہے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کررہے ہیں۔
محمد شاہد کی سرائے میر میں کھریواں موڑ، پولس بوتھ کے سامنے، نیو مارکیٹ اور پوئی لاڈ پور ان چار جگہوں پر دکانیں اور رہائشی مکان ہیں جس سے مہینے میں  2 لاکھ 48 ہزار کرایہ آتا ہے۔ اسی طرح ممبئی میں کچھ گودام ہیں جن سے مہینے میں ڈیڑھ لاکھ کرایہ آتا ہے۔ انہوں نے تمام کرایہ داروں کا دومہینے کا کرایہ معاف کردیا ہے۔
محمد شاہد نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرایہ میں نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے گھر والوں کے مشورے سے معاف کیا ہے۔ اس کے لیے مجھ پر کسی قسم کا دباؤ نہیں تھا بلکہ گھر والوں کی رضامندی تھی۔ انہوں نے یہ کہا کہ ہم نے کرایہ اس لیے بھی معاف کیا ہے تاکہ دوسرے لوگ بھی آگے آئیں اور لاک ڈاؤن میں پریشان عوام کی اپنی استطاعت کے مطابق مدد کریں۔
واضح رہے کہ کہ محمد شاہد  ولد اشتیاق احمد قصبہ سرائے میر میں واقع سیندوری گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ یہ اپنے بھائیوں میں دوسرے نمبر پر ہیں والد اور بڑے بھائی سعودی عربیہ میں کام کرتے ہیں اس لیے گھر کی دیکھ بھال ان ہی کے ذمہ ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2023 ©