حوصله نيوز
بلریاگنج مظاہرہ: باقی بچے 4 لوگ بھی جیل سے رہا


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): بلریا گنج شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں گرفتار باقی بچے چار لوگ  منگل کی شام کو رہا ہوگئے ہیں. جمعہ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں بھی ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔
قصبہ بلریاگنج کی بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں گزشتہ چار مہینے پہلے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف ہوئے احتجاجی مظاہرے میں گرفتار باقی بچے چار لوگ شمیم احمد، ابوسعد، شاداب غفران اور اجمعین بھی رہا ہوگئے ہیں۔
راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سیکریٹری مولانا طاہر مدنی، ایڈووکیٹ طلحہ رشادی، بابو جاوید بلریا گنج کے علاوہ دوسرے لوگوں نے ضلع جیل پہنچ کر ان کا استقبال کیا۔
گزشتہ 18 مئی سے ضمانت پر رہائی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا سب سے پہلے مولانا طاہر مدنی کی ضمانت پر رہائی ہوئی تھی. اس کے چار پانچ دن بعد سلمان ذوالفقار جو گرفتار ساتھیوں میں سب سے کم عمر تھا اس کی ضمانت پر رہائی ہوئی. اسی طرح چند دنوں کے وقفے سے باقی لوگوں کی ضمانت پر رہائی کا سلسلہ شروع ہوا اور آج پورے 19 لوگوں کی ضمانت کی منظوری کے بعد رہائی بھی ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بلر یا گنج بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں ہورہے مظاہرے کے دوران 5 فروری کی صبح میں پولس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا جس میں  کئی خواتین  بری طرح زخمی بھی ہوئی تھیں اور مردوں میں سے 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا. ان 19 لوگوں کی ضمانت پر رہائی بھی ہوچکی ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©