حوصله نيوز
اعظم گڑھ و جونپور میں ٹڈیوں کی آمد سے لوگوں کو پریشانی


اعظم گڑھ واطراف (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ و جونپور کے مختلف علاقوں میں اچانک ٹڈیوں کے جھنڈ آنے کی وجہ سے لوگ پریشان ہوگئے۔
اعظم گڑھ. مئو اور جون پور کے مختلف علاقوں میں جمعرات کی صبح تقریباً 10 بجے سے ٹڈیوں کے اچانک آجانے کی وجہ سے لوگ پریشان ہوگئے. حوصلہ نیوز کو ملی اطلاع کے مطابق ٹڈیوں کے غول پچھم کی طرف سے آئے اور بدستور پورب کی سمت میں بڑھتے رہے. ٹڈیاں کھیتا سرائے، دیدار گنج، انباری، چھتے پور، نوناری، سرائے میر واطراف کے علاقے سے ہوتے ہو ئے بلریاگنج کے علاقے میں پہنچیں اور وہیں سے مئو کی طرف نکل گئیں۔
چھتے پور کے رہنے والے حاجی محی الدین نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں تقریباً 11:30 بجے پچھم کی طرف ٹڈیاں غول کی شکل میں آئیں تھیں کچھ دیر آسمان پر منڈلانے کے بعد پورے کی طرف بڑھتی چلی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ زمین پر اترتی اور دھان کی فصل اُگانے کے لیے کھیتوں میں ڈالے گئے بیچ سے اگنے والا چھوٹے پودوں کو نقصان پہنچا سکتی تھیں لیکن ایسا نہیں ہوا بلکہ وہ پورب کی سمت بڑھتی چلی گئیں۔
بیناپارہ سے ملی جانکاری کے مطابق جب ٹڈیاں اس علاقے میں آئی تھیں آسمان پر بلکل اندھیرا چھا گیا تھا. کچھ دیر کے بعد یہاں سے آگے بڑھ گئی تھیں۔
واضح رہے کہ کہ گزشتہ ماہ صوبہ پنجاب وہریانہ کے علاوہ یوپی کے جھانسی وغیرہ علاقوں میں ٹڈیوں کے غول نے تباہی مچا دی تھی جس میں بہت سی فصلیں بھی برباد ہوئی تھی. تب ہی سے لوگ ٹڈیوں کے خوف سے پریشان ہیں۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©