حوصله نيوز
مدرستہ الاصلاح : مولانا سرفراز احمد کی طبیعت مزید بہتر، اسپتال سے ملی چھٹی 


سرائے میر (حوصلہ نیوز): مدرستہ الاصلاح سرائے میر کے سابق صدر مولانا سرفراز احمد اصلاحی کی طبیعت میں مزید بہتری آئی ہے. بدھ کی شام کو انہیں اسپتال سے چھٹی مل گئی ہے۔
مدرستہ الاصلاح کے سابق صدر اور شعبہ عربی کے سینیئر استاذ مولانا سرفراز احمد اصلاحی ندوی مدنی کے طبیعت میں کافی سدھار ہوا ہے. بدھی کے روز ڈاکٹر نے انہیں اسپتال سے چھٹی دے دی ہے۔
مولانا کے صاحب زادے فیصل فلاحی نے حوصلہ نیوز سے گفتگو کے دوران کہا کہ الحمدللہ والد صاحب کی صحت میں پہلے سے بہت زیادہ سدھار آگیا ہے. ڈاکٹر نے ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے بدھ کی شام میں اسپتال سے چھٹی کردی ہے. اور کچھ دنوں تک گھر پر مکمل آرام کرنے کو کہا ہے۔ 
واضح رہےکہ گزشتہ مہینے مولانا کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی تھی اور آنت الٹ جانے کی وجہ سے انہیں 19جون کو بیگو سرائے (بہار) کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا. دو دن کے بعد آپریشن ہوا تب سے وہ اسپتال میں بھرتی تھے. اور بدھ کے روز ڈاکٹر نے ان صحت کو دیکھتے ہوئے اسپتال سے چھٹی کردی ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©