حوصله نيوز
لال گنج: سماجوادی پارٹی نیتا نے ایس ڈی ایم کو سونپا میمورنڈم


لال گنج (عبد الرحیم/حوصلہ نیوز): سماجوادی پارٹی کے نیتا سابق ایم ایل اے بیچی سروج  نے مختلف مسائل کے پیش نظر ایس ڈی ایم لال گنج کو پانچ نکاتی عرضداشت دیا۔ 
اسمبلی حلقہ لال گنج سے سماجوادی پارٹی کے سابق ایم ایل اے بیچی سروج کی قیادت میں منگل کے روز عوام کے مختلف مسائل ک پیش نظر ایس ڈی ایم لال گنج کو پانچ نکاتی عرضداشت پیش کی۔ عرضداشت میں سماجوادی پارٹی نیتا نے یہ مانگ کی ہے کہ، دن بہ دن تیل اور گیس کی بڑھتی قیمتوں پر روک لگائی جائے۔ پرواسی مزدوروں کو نوکری دی جائے، کانپور میں شہید پولیس اہلکاروں کے وارثین کو نوکری اور معاوزہ دیا جائے۔ 
اس موقع پر سابق ایم ایل اے بیچی سروج، عظیم احمد شیخ، نور عالم، محمد طاہر، قیام الدین، سنیتا سنگھ، راج ناراین، شرد یادو، ہری پرساد دوبے اور پارٹی کے دیگر کارکنان شامل تھے۔ 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©