حوصله نيوز
اے ایم یو کے طالب علم لیڈر شرجیل عثمانی کورٹ میں پیش، جیل بھیجے گئے


علی گڑھ/اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز) : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طالب علم شرجیل عثمانی کو جمعرات کی شام علی گڑھ کورٹ میں پیشی کے بعد 15دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہوئے سی اے اے، این آر سی اور این پی آر مخالف مظاہرے میں سرگرم اور نوجوان طالب علم لیڈر شرجیل عثمانی کو جمعرات کی شام تقریباً 5 بجے علی گڑھ کورٹ میں پیشی کے بعد پوچھ تاچھ کے سلسلے میں 15 دنوں کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ گھر والوں نے ملاقات کی کوشش کی لیکن انہیں ملاقات کرنے سے روک دیا گیاہے۔
شرجیل کے چھوٹے بھائی اریب عثمانی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ والد صاحب نے پیشی کے دوران شرجیل سے ملاقات کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں ملنے نہیں دیا۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی طلبہ یونین کے جنرل سیکریٹری حذیفہ عامر نے گفتگو کے دوران کہا کہ بدھ ہم لوگوں نے رات سدھاری تھانے پر شرجیل سے ملاقات کرنے کوشش کی تھی لیکن پولیس نے ہمیں ملنے نہیں دیا۔
واضح رہے کہ کہ شرجیل عثمانی مئو ضلع کے ڈلہیں گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ وہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں بی اے کے طالب علم ہیں۔ شرجیل عثمانی کو 8 جولائی کی شام تقريباً 7 بجے کرائم برانچ نے سدھاری سے گرفتار کیا تھا اور رات ہی میں وہ لکھنؤ لے کر چلے گئے تھے۔ ان کے اوپر 15 دسمبر کی رات میں علی گڑھ میں سی اے اے، این آر سی مظاہرے میں تشدد بڑھانے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©