حوصله نيوز
اعظم گڑھ: مشہور وکیل عبدالخالق پھسل کرگرنے سے زخمی 


اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): حقوق انسانی معاملوں میں متحرک ایڈوکیٹ عبدالخالق چھت پر پھسل کرگرنے سے زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاع کے مطابق دو ہفتہ قبل وہ اپنے گاؤں بنکٹ میں چھت پر پھسل کر گر گئے جس کی وجہ سے کولہے کی ہڈیوں میں فریکچر ہوگیا ہے اور ابھی صاحب فراش ہیں۔ چوٹ کی شدت کی وجہ سے چلنا پھرنا بند ہے ۔ اعظم گڑھ کے ایک نجی ڈاکٹر کی نگرانی میں علاج چل رہا ہے لیکن ابھی افاقہ ہونے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایڈوکیٹ عبد الخالق اعظم گڑھ عدالت میں کئی دہائی سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں  اورحقوق انسانی کے وکیل کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ انہوں نے دعائے صحت کی درخواست کی ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©