حوصله نيوز
اڑیسہ سےاعظم گڑھ جارہی 14کوئنٹل  بھنگ بھدوہی میں پکڑی گئی


اعظم گڑھ/بھدوہی (حوصلہ نیوز): بھدوہی پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ ایک بس کے ذریعہ اڑیسہ سے  14 کونٹل بھنگ اعظم گڑھ لے جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق بھنگ کی قیمت ڈیڑھ کروڑ سے زیادہ ہے۔ 
بھدوہی کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس رویندر کمار کے مطابق اس بھنگ کو اعظم گڑھ  پہنچانا تھا لیکن ان لوگوں کو اعظم گڑھ کے اس شخص کا نام نہیں معلوم تھا  جہاں اس کو پہنچانا تھا بلکہ وہاں پہنچ کر ان کو ایک نمبر پر فون کرنا تھا۔  بس ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ آندھراپردیش میں کے راجو  نام کے ایک شخص کے لیے کام کرتا ہے۔پکڑی گئی بس کا رجسٹریشن بھی آندھرا پردیش کا ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©