حوصله نيوز
رانی سرائے تھانہ میں ہوگی  ضلع کے سائبر کرائم کی تفتیش


رانی سرائے(حوصلہ نیوز): اتر پردیش حکومت نے ریاست میں 16 اضلاع میں سائبر کرائم کے لئے خصوصی تھانہ کے قیام کو منظوری دی ہے اور اس میں اعظم گڑھ کا نام شامل ہے۔
اعظم گڑھ میں یہ سہولت رانی سرائے تھانہ کے اندر رہے گی۔ جمعرات کو انتظامیہ نے رانی سرائے میں واقع تھانہ میں سائبر کرائم سے متعلق معاملات کو دیکھنے کے لئے ایک آفس اور اسٹاف بھی مہیا کردیا ہے۔
ہندی روزنامہ امراجالا کی خبر کے مطابق سائبر تھانہ میں کل 13 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور ان کا انچارج راجیش یادو کو بنایا گیا ہے۔ کمپیوٹر و دیگر تکنیکی آلات بھی ان کو مہیا کرائے جارہے ہے۔واضح رہے کہ پورے اعظم گڑھ ضلع میں آن لائن ہونے والے جرائم ابھی اسی تھانہ میں درج کئے جائیں گے اور یہیں سے ان کی تفتیش ہوگی۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©