حوصله نيوز
دارالمصنفین شبلی اکیڈمی:سوسالہ خدمات پر انٹر نیشنل ویبنار 16 اگست کو


اعظم گڑھ/دہلی (حوصلہ نیوز): دالمصنفین شبلی اکیڈمی کی سو سالہ خدمات پر 16 اگست بروز اتوار کو "دارالمصنفین شبلی اکیڈمی: ایک صدی کا قصہ" کے عنوان پر اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن، نئی دہلی کی جانب سے ایک روزہ بین الاقوامی ویبنار منعقد کیاجارہا ہے۔ جس میں ملک و بیرون ملک کے دانشور اور علماء شرکت کریں گے۔
پروگرام آرگنائزر حکیم نازش احتشام اعظمی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ ویبنار کا مقصد یہ ہے کہ نوجوان نسل زیادہ سے دارالمصنفین کے بارے میں جانے اور اس سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ ہی اس کے مشن کو آگے بڑھائے۔
 ویبنار کا افتتاح سابق چیئر مین دہلی اقلیتی کمیشن  ڈاکٹر ظفر الاسلام خان کریں گے۔ مجلس صدارت پروفیسر اشتیاق احمد ظلی، پروفیسر خالد محمود، مولانا طاہر مدنی اور پروفیسر اختر الواسع ہوں گے. مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر انور غنی اور مہمان اعزازی شکیل صبرحدی ہوں گے۔ اس کے علاوہ پروفیسر یوسف عامر شیخ الازہر مصر، پروفیسر احمد القاضی صدر شعبہ اردو جامعہ ازہر مصر اور ڈاکٹر وفا یزداں منش شعبہ اردو تہران یونیورسٹی بھی بطور مہمان اعزازی ویبنار میں شریک ہوں گے۔
پروگرام زوم ایپ پر ہوگا۔ لنک نیچے موجود ہے۔
Join Zoom Meeting
https://us02web.zoom.us/j/84956820892
Meeting ID: 849 5682 0892


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©