حوصله نيوز
دلت پردھان کے قتل کے بعد بانس گاؤں میں حالات کشیدہ 


ترواں(حوصلہ نیوز): ترواں بلاک کے بانس گاؤں میں سنیچر کو بھی حالات کشیدہ رہے۔ گاؤں کے علاوہ قریب کی بونگریا بازار میں بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ واضح رہے کہ  بانس گاؤں کے پردھان ستیہ میو جیتے  کو جمعہ کی شام گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ جس سے ناراض لوگوں نے بونگریا سڑک جام کردی اور اسی دوران ایک 12سالہ بچے کی ایک گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہوگئی۔ اس کے بعد پولیس چوکی اور آس پاس آگ زنی کے واقعات ہوئے اور پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔ 
پولیس نے اس سلسلے میں تین مقدمات درج کئےہیں لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ 
سنیچر کوپردھان کی لاش جب پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں آئی تو لوگوں میں پھر غصہ بھڑک اٹھا۔ لوگ ملزمین کی گرفتاری ، ان کے اسلحہ کے لائسنس رد کرنے اور پردھان کے اہل خانہ میں سے ایک کو نوکری دینے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 
اعظم گڑھ ضلع مجسٹریٹ نے پردھان کے اہل خانہ کو دس لاکھ، 12سالہ بچے کے گھر والوں کو 5 لاکھ کی مدد کا اعلان کیا ہے


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©