حوصله نيوز
یوم آزادی جنگ آزادی میں قربانیاں پیش کرنے والوں کو یاد کرنےاور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن: مفتی اشفاق احمد اعظمی


شیرواں(حوصلہ نیوز): جامعہ شرعیہ فیض العلوم کے مہتمم اور جمیعۃ علمائے ہند کے رہنما مفتی اشفاق احمد اعظمی یوم آزادی کے موقع سے   جنگ آزادی میں قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ انہیں کی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک آزاد ہوا لیکن بدقسمتی سے ملک کی آزادی کے لئے جو خواب دیکھا گیا وہ شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا ۔
مولانا نے کہا کہ آج ملک میں نفرت اور فرقہ پرستی کی وجہ سے ملک کے تمام شہریوں کو آزادی کا فائدہ نہیں مل رہا ہے۔ جب تک کہ ملک کا ہر شہری ہر مذہب کا ماننے والا اور ہر طبقہ اپنے آپ کو آزاد محسوس نہ کرے اور حکومت اس کی جان و مال کی حفاظت کا بند و بست نہ کرسکے تو یہ ملک کی آزادی ادھوری قرار پائے گی ۔
جامعہ شرعیہ فیض العلوم میں 74 ویں یوم آزدای کے موقع پر صبح سوشل ڈسٹنسنگ کا خیال کرتے ہوئے پرچم کشائی کی گئی ، اور ملک کی سلامتی ترقی اور خوشحالی کی دعا کی گئی اس سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے کوئی عوامی پروگرام نہیں کیا گیا ۔
اس موقع پر قاسمی کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ سرائےمیر کی جانب سے مسابقہ مضمون نگاری کا انعقاد کیا گیا جس میں محمد ارمان سرائےمیر اول ، محمد تابش دوم ،  محمد عارض اصلاحی مہواں ، محمد افضل اعظمی راجہ پور سکرور نے سوم پوزیشن حاصل کی ، پوزیشن یافتہ تمام طلبہ کو نگراں پروگرام مولانا انظر قاسمی نے  سرٹیفکٹ سے نوازا اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کی۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©