حوصله نيوز
طویٰ: 16 سالہ احسن کنور ندی میں غرق آب، تلاش جاری


طویٰ (ابوالقیس/حوصلہ نیوز): طویٰ کے 16 سالہ محمد احسن کا منگل کے روز دوپہر تقریبا 2 بجے کنور ندی میں ساتھیوں کے ساتھ نہاتے ہوئے غرق آب ہونے کی خبر موصول ہورہی ہے۔ 
اطلاع کے مطابق طویٰ گاؤں کے عبید الرحمن کے ناتی محمد احسن ولد عرفان احمد تقریبا 2 بجے گاؤں کے قریب کنور ندی میں اپنے ساتھیوں کےساتھ نہارہا تھا اور نہاتے وقت ڈوب گیا۔ احسن کے ڈوبنے کی خبر جب اس کے ساتھیوں نے گاؤں والوں کو دی تو گاؤں کے لوگ تلا ش میں لگ لگے۔ خبر لکھے جانے تک احسن کا کوئی سراغ نہیں مل پایا ہے۔ تلاش جاری ہے۔ 
واضح رہے کہ محمد احسن غوث ڈیہہ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ لاک ڈاؤن کی چھٹیوں میں طویٰ اپنے نانیہال میں مقیم تھا۔ 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©