حوصله نيوز
مہاراشٹر کے وزیر اور کانگریس لیڈر کو بانس گاؤں جانے سے روکا گیا


اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز):  مہاراشٹر کےوزیر توانائی نتن راوت کو جمعہ کے روز بانس گاؤں جانے سے روک دیا گیا۔وہ مقتول پردھان ستیہ میو جیتے کے اہل خانہ سے مل کر تعزیت کرنے آئے تھے۔ نتن راوت کانگریس پارٹی میں درج فہرست ذاتوں کے شعبہ کے چئیر مین بھی  ہیں۔ 
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتہ ترواں بلاک کے بانس گاؤں میں پردھان ستیہ میو جیتے کاقتل کردیا گیا تھا ۔ پولیس نے قتل کے الزام میں اسی گاؤں کے کئی لوگوں کو نامزد کیا گیا جس میں سے کچھ کی  گرفتاری بھی ہوئی ہے۔ 
جمعہ کے روز نتن راوت بابت پور ایئر پورٹ سے اعظم گڑھ کے لئے نکلے لیکن بردہ کے پاس ان کو روک دیا گیا اور ان کو گاؤں جانے سے منع کیا گیا۔ گانگریس کے ریاستی صدر اجے کمار للو کو بھی پولیس نے گاؤں کا دورہ نہیں کرنے دیا۔  
نتن راوت نے الزام لگایا کہ ریاست میں دلتوں کا بڑے پیمانے پر قتل ہوتاہے  اوردلت عورتوں کی عزت لوٹی جاتی ہے۔بی جے پی کی سرکار  آنے کے بعددلتوں پر مظالم 50 فیصد بڑھ گیا اور ظالموں کو تحفظ دیا جاتا ہےاور متاثرہ خاندان سے ملنے بھی نہیں دیا جاتا۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©