حوصله نيوز
بلریاگنج مظاہرے میں ماخوذ اسامہ کی درخواست ہائی کورٹ سے خارج


الہ آباد/بلریاگنج(حوصلہ نیوز): الہ آباد ہائی کورٹ نے  بلریاگنج کے نوجوان اسامہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی ہے اور مقامی عدالت سے کہا کہ وہ چھ مہینہ میں مقدمہ پر فیصلہ سنائے۔
اسامہ پر الزام ہے فروری میں بلریا گنج میں سی اے اے کی مخالفت میں ہونے والے مظاہرے اور تشدد میں شامل تھا۔ اسامہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مقدمہ کے سارے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں اور اس سے ان کے مؤکل کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔
جسٹس جے جے ضمیر کی عدالت نے کہا کہ اس وقت ملزم کو ضمانت پر چھوڑا نہیں جاسکتا ۔ سرکاری وکیل نے ضمانت کی عرضی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی آر میں دو گروپوں کے درمیان مذہب کی بنیاد پرنفرت پھیلانے اور باغیانہ تقریر کرنے کا معاملہ درج ہے اس لئے ضمانت نہیں دی جانی چاہئے۔ 
واضح رہے کہ سی اے اے ، این آر سی اور این پی آر کے خلاف بلر یا گنج بازار خاص میں واقع مولانا محمد علی جوہر پارک میں ہورہے مظاہرے کے دوران 5 فروری کی صبح میں پولس نے خواتین پر لاٹھی چارج کیا تھا جس میں  کئی خواتین  بری طرح زخمی بھی ہوئی تھیں اور مردوں میں سے 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا. ان 19 لوگوں کی ضمانت پر رہائی بھی ہوچکی ہے۔


 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©