حوصله نيوز
حکیم فخر عالم'نواب واجد علی شاہ ایوارڈ' کے لیے نامزد 


علی گڑھ /بھور مئو (حوصلہ نیوز) : طب یونانی کے معروف مصنف حکیم فخر عالم کو ان کی تالیف کردہ کتاب " ہندوستان کی طبی درسگاہیں" پر   "نواب واجد علی شاہ ایوارڈ" کے لیے نامزد کیا گیا۔ ایوارڈ کے لئےاس کتاب کوسائنسی،تکنیکی اور سماجی موضوعات کے زمرہ میں رکھا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ بنگال اردو اکیڈمی کی طرف سے دیا جائے گا
واضح رہے کہ کی حکیم فخر عالم پھول پور کے پاس بھور مئو گاؤں کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے 1991 میں مدرستہ الاصلاح سے فراغت کے بعد حکیم اجمل خان طبیہ کالج علی گڑھ سے تعلیم حاصل کی ہے اور اس وقت وزارت آیوش حکومت ہند کے ادارہ مرکزی کونسل برائے تحقیقات طب یونانی (CCRUM ) نئی دہلی کے تحت ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن علی گڑھ میں تحقیقی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
 مغربی بنگال اردو اکیڈمی نے قومی سطح کے سالانہ ایوارڈوں کے لئے نامزد افراد ک اعلان جمعہ کو کیا ہے۔ یہ ایوارڈ ہر سال مغربی بنگال حکومت کی طرف سے علم و ادب کے مختلف موضوعات پر شائع اعلیٰ تصنیفات پر دیے جاتے ہیں- 2017 میں اشاعت پذیر منتخب کتابوں میں حکیم فخر عالم کی تالیف" ہندوستان کی طبی درس گاہیں'  نواب واجد علی شاہ ایوارڈ' کے لئے منتخب ہوئی ہے۔اس سے پہلے حکیم فخر عالم کی کتاب" اردو طبی مترجمین" کو اتر پردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ سے نواز چکی ہے۔یونانی طب میں گراں قدر خدمات کے لیےآل انڈیا یونانی طبی کانگریس،دہلی اور حکیم اشرف میموریل اکیڈمی، حیدرآباد بھی ان کو ایوارڈ عطا کرچکی ہیں- تصنیف و تالیف کے میدان میں نمایاں کردار کے لیے حال ہی میں انہیں"علامہ حکیم محمد کبیر الدین ایوارڈ" سے بھی نوازا گیا ہے۔حکیم فخر عالم کا شمار یونانی طب کے معروف مصنفین میں ہوتا ہے ۔اب تک ان کی ایک درجن سے زیادہ کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©