حوصله نيوز
ممبئی -اعظم گڑھ کے درمیان ٹرین سروس جمعرات سے بحال 


اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز) : شمال مشرقی ریلوے نے گودان ایکسپریس کی جگہ خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے کے اس فیصلے سے ممبئی جانے اور آنے والوں کو کافی راحت کی امید ہے۔
ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق اس ٹرین کے ٹھہرنے اور چلنے کے اوقات گودان کے اوقات کے مطابق ہی رہیں گے لیکن اس میں سفر کرنے کے لئے ریزرویشن لازمی ہوگا۔ 
واضح رہے کہ گودان ایکسپریس گورکھپور /چھپرا سے چل کر مئو، اعظم گڑھ اور جون پور ہوتے ہوئے ممبئی جاتی تھی  ۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری گاڑیوں کی طرح یہ ٹرین بھی بند تھی۔
پہلی ٹرین جس کا نمبر 01059ہوگا کی شروعات 17 ستمبر سے لوک مانیہ تلک ٹرمنس سے ہوگی۔ جب کہ مئو، اعظم گڑھ اور جون پور سے 01055نمبر کی ٹرین 18ستمبر سے چلے گی۔ 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©