حوصله نيوز
ابو عاصم اعظمی کرونا وائرس سے متاثر


ممبئی(حوصلہ نیوز): سماجوادی پارٹی کے سینئر رہنما اور ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔انہوں نے  بدھ کو اپنے ٹوئیٹر پر  یہ جانکاری دی اور لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلے تین چار دن سے ان کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اور ا ب ان کی رپورٹ میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہے۔ 
ابو عاصم اعظمی سرائے میر کے پاس منجیر پٹی گاؤں کے رہنے والے ہیں اور سماجوادی پارٹی کی مہاراشٹر اکائی کے صدر ہیں۔وہ مانخوردشیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے ایم ایل اے بھی ہیں۔ 


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©