حوصله نيوز
مولانا طاہر مدنی کا عملی سیاست چھوڑنے کا فیصلہ


اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : راشٹریہ علماء کونسل کے جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی نے عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے.
مولانا نے اپنے ایک تحریری پیغام میں ریٹائرمنٹ کی وضاحت کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی عمر اب 62 سال ہوگئی ہے. صحت تندرستی بھی اب پہلے جیسی نہیں رہی، بائی پاس سرجری ہوئی ہے اور شوگر کا بھی عارضہ ہے. اب زیادہ دوڑ بھاگ نہیں ہوسکتی. اس لیے انہوں نے عملی سیاست سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیاہے۔
 انہوں نے مزید کہا کہ کونسل سے ان کا اخلاقی تعاون برقرار رہے گا ۔
 مولانا  مدنی نے اپنے مستقبل کے منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اب تعلیم و تعلم میں وقت صرف کرنا چاہتے ہیں۔
"اب جو بھی مہلت عمر بچی ہے، اسے یکسوئی کے ساتھ درس و تدریس، تعلیم و تربیت ،دعوت و تبلیغ، تصنیف و تالیف اور اصلاح و ارشاد کے کاموں میں لگانا چاہتا ہوں"
واضح رہے کہ مولانا طاہر مدنی بلریاگنج کے پاس زمین رسول پور کے رہنے والے ہیں اور ان کا شمار  ایک علمی شخصیت کے طور پر ہوتاہے۔مولانا جامعۃ الفلاح میں درس و تدریس سے وابستہ رہےہیں اور تقریبا  ایک دہائی تک جامعہ کےناظم اعلیٰ بھی رہےہیں۔ سال 2008 میں  راشٹریہ علماء کونسل کے قیام کے بعد سے ہی مولانا اس سے وابستہ رہے ہیں اور جنرل سیکریٹری کی ذمہ داری ادا کرتے رہےہیں۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©