حوصله نيوز
سیرت نبویﷺ پر مضمون نویسی کےمقابلہ  کا اعلان 


اعظم گڑھ  (حوصلہ نیوز):  مسلم طلبہ ونوجوانوں کی تنظیم اسلامک یوتھ فیڈریشن کےاعظم گڑھ ڈویژن نےسیرتِ نبویﷺ سے متعلق مختلف موضوعات  پر ایک تحریری انعامی مقابلہ  کا اعلان کیا ہے ۔اس مقابلے میں اعظم گڑھ ،مئو اور جون پور کے 30 سال عمر تک کےطلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں۔مقابلے میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والوں کے علاوہ پانچ سب سے بہتر شرکاء کو بھی انعام سے نوازا جائے گا  جب کہ تمام شرکاء کو اسناد دی جائے گی۔  
مقابلہ میں شامل ہونے کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 ستمبر اور مضمون جمع کرنے کی آخری تاریخ 31 اکتوبر ہے۔ مضمون اردو، ہندی یا انگریزی کسی زبان میں لکھا جاسکتا ہے۔ 
مقابلہ آرگنائزر اُسامہ عظیم فلاحی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال عید میلاد النبی کے موقع پر طرح طرح کے پروگرام ہوتے ہیں. اس لیے آرگنائزیشن نے  اس مرتبہ  سیرت نبوی پر مختلف عنوانات کے تحت تحریری مقابلہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا  تاکہ طلبہ و طالبات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں جان سکیں۔.
 مقابلے میں مدارس اور کالج دونوں کے طلبہ و طالبات حصہ لے سکتے ہیں 
خواہش مند حضرات رجسٹریشن یا کسی اور معلومات کے ان نمبرات پر رابطہ کرسکتے ہیں.
8090913853
9807262652
8604673873
9621076176


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©