حوصله نيوز
دوشنبہ سے چلے گی کیفیات ایکسپریس 


اعظم گڑھ/نئی دہلی (حوصلہ نیوز): لمبے انتظار کے بعد بالآخرریلوے بورڈ نے دہلی اور اعظم گڑھ کے درمیان کیفیات ایکسپریس کے نام سے خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ٹرین دہلی سے 28 ستمبر اور اعظم گڑھ سے 29 ستمبر پر اپنے پرانے وقت پر چلے گی۔ خصوصی ٹرین کا نمبر 02225 اور02226ہوگا۔ 
واضح رہے کہ کرونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے کیفیات سمیت اعظم گڑھ کو دہلی سے جوڑنے والی ساری گاڑیاں مارچ کے اواخر سے بند ہیں۔ پچھلے دو ماہ سے صرف سریو جمنا ایکسپریس ہفتہ میں تین دن اعظم گڑھ سے گزرتی ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©