حوصله نيوز
مرزاپور: طلبہ وطالبات کے درمیان مسابقہ آرائی


مرزا پور (حوصلہ نیوز): مرزاپور گاؤں میں دوشنبہ کے روز طلبہ وطالبات کے درمیان مختلف تعلیمی مسابقہ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں قرآت، شعر وشاعری، تقریر اور کوئز کے مقابلوں کے علاوہ ایکشن ترانہ بھی ہوا۔ کامیاب طلبہ وطالبات کو انعام کے ساتھ ساتھ اسناد سے بھی نوازا گیا۔ 
پروگرام میں مدرسۃ القرآن مرزا پور، مدرسۃ الاصلاح سرائے میر، مدرسہ بیت العلوم سرائے میر، بیناپارہ انٹرکالج، ضیاء الدین میموریل بڈہڑیا، سالم نیشنل کالج لاہی ڈیہہ اور اقراء پبلک سکول کے طلباء کے علاوہ جامعۃ الطیبات طوی کی طالبات نے بھی حصہ لیا۔
پروگرام کے مہمان خصوصی مولانا عاصم ایوبی نے بچوں اور منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اتنے دگرگوں حالات میں بھی اتنا بہترین مظاہرہ عام حالات میں بھی دیکھنے کو کم ہی ملتا ہے۔ انجینئر غفران رفیقی اور راقم اعظمی نے بھی اشعار کے ذریعہ اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
 پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد عاطف کی تلاوت قرآن سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض حافظ عبدالرب نے انجام دیے، اور اخیر میں حبیب الرحمن اصلاحی نے کلمات تشکر ادا کئے
اس موقع پر حکم کے فرائض انجینئر غفران رفیقی، راقم اعظمی، آصف اصلاحی، حافظ انوار الحق، ماسٹر سلمان اختر وغیرہ نے انجام دیے، عبدالکریم گڈو، آفاق، اشرف، حفظ الرحمن، دانش،  وغیرہ نے دیگر انتظامات سنبھالے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©