حوصله نيوز
ماہل چوارہے پر جام سے عوام کو سخت پریشانی


ماہل (حوصلہ نیوز): ماہل قصبہ میں سڑک کے دونوں کناروں پر ناجائز قبضہ اور دوکانوں کی وجہ سے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور لوگ آئے دن جام کی پریشانی سے دوچار ہوتے ہیں۔
دوشنبہ کو ماہل بازار چوراہے پر زبردست جام لگ گیا جس سے پوئی، اہرولہ امباری اور پھول پور جانے والے تمام روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی جس کی وجہ سے کافی دیر تک جام لگا رہا۔ اس دوران لوگ گرمی سے بھی کافی پریشان دکھائی دئے۔
سڑک کے دونوں طرف ٹھیلے اور دیگر دوکانوں کی وجہ سے راستے کافی تنگ ہوگئے ہیں اور عوام کو اکثر جام میں پھنسنا پڑتا ہے۔ لوگوں نے اس پریشانی سے نجات دلانے کے لئے انتظامیہ سے کئی بار شکایت کی ہے لیکن ابھی تک اس کو کوئی حل نہیں نکالا جاسکا ہے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©