حوصله نيوز
شاہ گنج کی ڈاکٹر الماس فاطمہ نے کیا ضلع کا نام روشن


شاہ گنج (حوصلہ نیوز): شاہ گنج تحصیل میں واقع گاؤں اوسر کی رہنے والی ڈاکٹر الماس فاطمہ نے آل انڈیا ایمس پوسٹ گریجویٹ کے امتحان میں 12 ویں رینک لا کر پورے ضلع کا نام روشن کیا ہے۔
بتادیں کہ ڈاکٹر الماس نے اس سے پہلے ایم بی بی ایس ہیلٹ ہاسپٹل کانپور سے کیا تھا اور ان کا سلیکشن کے جی ایم سی لکھنو میں ایم ایس کے لئے ہوا تھا۔ڈاکٹر الماس سابق ضلع پنچایت رکن محمد حسن تنویر کی بیٹی ہیں۔ ان کی اس کامیابی سے ان کے والدین اور علاقہ کے لوگوں میں خوشی پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ ایمس کے ایم سی ایچ امتحان کے لئے پورے ملک سے صرف 13 لوگوں کا سلیکشن ہوتا ہے جس میں ایک ڈاکٹر الماس بھی شامل ہیں۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2023 ©