حوصله نيوز
صحافی ابوالفیض این ایف آئی فیلوشپ کے لیے منتخب


بیناپارہ(حوصلہ نیوز): نیشنل فاؤنڈیشن فارانڈیا(این ایف آئی ) نے اردو میڈیا فیلوشپ کے لیے بیناپارہ کے رہنے والے صحافی ابوالفیض کا انتخاب کیا ہے۔  جس سے علاقہ کے لوگوں میں کافی خوشی پائی جارہی ہے۔
این ایف آئی نے فیلوشپ کے لئے پورے ملک سے 15صحافیوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ یہ صحافی پہلے سے طے شدہ عوامی مسائل سے جڑے مختلف موضوعات پر اپنی تفصیلی رپورٹ مرتب کریں گے  جس کو دی وائر اردو میں  شائع کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ ابوالفیض کا تعلق اعظم گڑھ کے  بیناپارہ  گاؤں سے ہے۔ان کی ابتدائی تعلیم مدرستہ الاصلاح اور جامعۃ الفلاح سے ہوئی ہے۔ اس کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی  سے بی اے اور بی ایڈ کیا اور فی الحال ایم اے اردو  میں زیر تعلیم ہیں۔ ابوالفیض کئی سالوں سے میدان صحافت میں سرگرم ہیں ۔ ان کی تحریریں حوصلہ نیوز،جاپان  اردو نیٹ  اور ماہنامہ نقوش راہ میں شائع ہوتی رہی ہیں۔
این ایف آئی ہر سال مختلف ہندوستانی زبانوں میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے منتخب آزادصحافیوں کو فیلوشپ  سے نوازتا ہے۔ ابوالفیض نے اعظم گڑھ اور اطراف کی تعلیمی صورت حال کا موضوع منتخب کیا ہے۔ اپنی رپورٹ میں وہ  بہتر اور معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم کے مواقع اور موانع کا جائزہ لیں گے۔
سینئر صحافی عارفہ خانم شیروانی، سیما چشتی، شکیل رشید ، مہتاب عالم  اورمولانا آزاد یونیورسٹی کے پروفیسر محمد مصطفی علی سروری نے جج کے فرائض انجام دئے۔


|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2023 ©