حوصله نيوز
جون پور کے نوجوان کی ممبئی لوکل ٹرین سے دھکا دینے سے گر کر موت


جون پور/ممبئی( حوصلہ نیوز): جون پور کے رہنے والے ایک 18 سالہ نوجوان کی بدھ کو ممبئی کے دادر علاقے میں لوکل ٹرین سے گر کر موت ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق قادر محمد اسماعیل صبح ممبئی کے ممبرا سے چھتر پتی شیواجی ٹرمنس لوکل ٹرین سے جارہا تھا۔ دادر ریلوے اسٹیشن کے پاس اسے کسی نے ٹرین سے دھکا دے دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔دادر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے لیکن شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔قادر شیوڑی میں ملازمت کرتا تھا۔
پولیس نے اسے دھراوی کے سائن اسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔
قادر کے ماموں دلشاد احمد اسپتال پہنچے اور پھر شام میں ممبرا میں تدفین ہوئی۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©