حوصله نيوز
سرائے میر کے مزدور کی سعودی عرب میں مشتبہہ حالت میں موت


سرائے میر(حوصلہ نیوز): سرائے میر کے پاس چھنگول نامی گاؤں کے ایک شخص کی سعودی عرب میں مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ہے۔
اطلاع کے مطابق امرجیت یادو پچھلے ڈیڑھ سال سے سعودی عرب میں ریاض کھیتی باڑی کا کام کرتا تھا۔4مارچ کو سعودی میں ملازمت کررہے امرجیت کے رشتہ داروں نے امرجیت کے گھر فون کرکے بتایا کہ امرجیت کی پھانسی سے موت واقع ہوگئی ہے۔اس خبر سے امرجیت کے گھر صف ماتم بچھ گئی۔ گھر والوں کا الزام ہے کہ امرجیت کی موت پھانسی سے نہیں ہوئی ہے بلکہ اسے قتل کیا گیا ہے۔
گھر کے لوگوں نے انصاف کے لئے سرائے میر کے تھانے دار سے ملاقات کی۔
امرجیت کے گھر کے لوگ اس سلسلے میں اعظم گڑھ کے ایس ایس پی کے پاس تحریری شکات بھی درج کرانے والے ہیں۔

|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©