حوصله نيوز
گورا بادشاہ پور کے غیاث الدین کا دبئی میں انتقال



جون پور (حوصلہ نیوز) : گورا بادشاہ پور کے رہنے والے غیاث الدین کا دبئی میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
ڈاکٹر عبد المنان معروف پور جو کہ غیاث الدین کے رشتہ دار ہیں نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ غیاث الدین مرحوم گھر پر چھٹیاں گزار کر ایک روز قبل ہی بھیونڈی سے دبئی واپس گئے تھے جہاں ان کو اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔
انتقال کی خبر ملتے ہی ان کے گھر اور سارے لواحقین میں کہرام مچ گیا۔ مرحو م کے پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ تدفین کے لئے ان کی لاش کو دوشنبہ کی رات کو بھیونڈی لایا جاۓ گا اور تدفین منگل کو بھیونڈی میں ہی عمل میں آۓ گی۔
واضح ہو کہ مرحوم اور ان کے اہل خانہ گورا بادشاہ پور چھوڑ کر اب مستقل طور پر بھیونڈی میں ہی رہائش اختیار کرچکے ہیں۔



|| پہلا صفحہ || تعليم || سياست || جرائم؍حادثات || حق و انصاف || گائوں سماج || اچھي خبر || پرديس || ديني باتيں || کھيل || ادب || ديگر خبريں ||


HAUSLA.NET - 2024 ©